نیویارک میں بندوق کے ساتھ خاتون نے سڑک پر مچا دی دہشت

   

نیویارک : امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک خاتون نے بندوق تان کر کافی دیر تک ہنگامہ برپا کردیا۔ نیویارک کے قریب ناساؤ کاؤنٹی میں 33 سالہ خاتون نے ہاتھ میں بندوق لئے فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے مقامی لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔ سڑک پر چلنے والے لوگوں کی طرف بندوق کا اشارہ کرتے ہوئے، اس نے ہوا میں گولی چلائی اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک عورت بندوق لئے سڑک پر ہنگامہ برپا کررہی ہے۔ جس پر پولیس فوراً وہاں گئی اور اپنی گاڑی سے ٹکر مارکر اسے نیچے گرادیا۔بعد ازاں خاتون کو حراست میں لے لیا گیا اور ایک بڑا خطرہ ٹل گیا۔
اس کے ساتھ ہی ایک بڑا خطرہ ٹل گیا اور سب نے راحت کی سانس لی۔ ناساؤ کاؤنٹی کے پولیس کمشنر پیٹرک رائڈر نے کہا کہ خاتون اس واقعے میں زخمی ہوئی ہے اور اس کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس نے ایسا برتاو کیوں کیا۔ انہوں نے پولیس کو مبارکباد دی جنہوں نے اسے گرفتار کیا۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔