نیویارک : نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کے دیگر اتحادی یوکرین میں دیرپا امن کے لیے مل کر کام کریں گے۔مارک روٹ نے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹرز میں یوکرین اور روس کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے کیتھ کیلوگ سے ملاقات کی۔ملاقات کے بارے میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے روٹے نے کہا کہ کیلوگ نے یوکرین میں منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لئے مل کر کام کرنے کے بارے میں نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت سا کام کرنا ہے۔ ہم جنگ کے خاتمے اور ہم سب کے لئے دیرپا سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔وان ڈیر لیئن کے ساتھ ان کی ملاقات منسوخ کر دی گئی تھی۔یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن کے ساتھ کیلوگ کی طے شدہ ملاقات پیرس میں یوکرین سے متعلق غیر معمولی سربراہی اجلاس میں وان ڈیر لیئن کی شرکت کی وجہ سے منسوخ کردی گئی تھی۔خصوصی نمائندے کیلوگ کا یہ بیان کہ “یورپی یونین کو یوکرین میں امن مذاکرات سے باہر رکھا جائے گا، اور وہ برسلز کے اپنے دورے کے دوران صرف یورپی یونین کی طرف سے رائے حاصل کریں گے” یورپی رہنماؤں کے لئے خطرناک تھا۔