نئی دہلی : حکومت نے نیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کو راحت دیتے ہوئے فیس میں 750 روپئے فی طالب علم کمی کردی ہے ۔ نیشنل بورڈ آف اگزامینیشن ان میڈیکل سائنسس نے 5 جنوری 2024 ء کو مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا کو تحریر کردہ ا پنے ایک مکتوب میں یہ واضح کیا تھا کہ نیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کی فیس میں فی طالب علم 750 روپئے کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر ابھیجیت شیٹھ نے اپنے مکتوب میں وزیر صحت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر موصوف کی قیادت میں این بی ای ایم ایس نے اپنے مقاصد کے حصول میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس طرح ملک میں میڈیکل تعلیم کے معیار میں بہتری پیدا ہوئی ۔ یکم جنوری 2024 کے بعد داخل کردہ درخواست گزاروں کو مندرجہ بالا فیس میں کمی سے استفادہ کا موقع ملے گا۔