وجے کانت کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات

   

چینائی: اداکار،سیاستداں اور ڈی ایم ڈی کے کے بانی وجے کانت کا جمعرات کو دیہانت ہو گیا تھا اور ان کے جسدخاکی کو جمعہ کی صبح چینائی کے آئی لینڈ گراؤنڈ میں منتقل کر دیا گیا جہاں لاکھوں مداح اور پارٹی ورکرز خراج عقیدت پیش کیا۔ڈی ایم ڈی کے کے دفتر میں لاکھوں لوگوں کی طرف سے آخری دیدار کے بعد ان کے جسدخاکی کو آئی لینڈگراؤنڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور رجنی کانت سمیت دیگر فلمی شخصیات کے آج دوپہر آئی لینڈ گراؤنڈ میں آنجہانی لیڈرکوخراج عقیدت پیش کیا۔
آخری رسومات کے لیے جسد خاکی کو آئی لینڈگراؤنڈ سے پارٹی دفتر لے جایا گیا جو آج شام پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔