ورنگل اور کریم نگر میں یونیورسٹی حیدرآباد کے سٹیلائیٹ کیمپس کے قیام کا مطالبہ

   

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو بی ونود کمار کا مکتوب
حیدرآباد۔/7 فروری، ( سیاست نیوز) نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ بی ونود کمار نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کریم نگر اور ورنگل میں یونیورسٹی آف حیدرآباد کے سٹیلائیٹ کیمپس کے قیام کا مطالبہ کیا تاکہ تلنگانہ کے دیہی علاقوں میں نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ مختلف طلبہ تنظیموں کی جانب سے نمائندگی کی گئی کہ یونیورسٹی آف حیدرآباد کا سٹیلائیٹ کیمپس دونوں اضلاع میں قائم کیا جائے تاکہ غریب طلبہ کو اپنے مقام سے اعلیٰ تعلیم کے مواقع حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات کئی صدیوں سے تعلیمی سہولتوں سے محروم ہیں۔ آندھرا پردیش ریاست لسانی بنیادوں پر قائم کی گئی تھی لیکن تلنگانہ عوام کے خواہشات کی تکمیل نہیں ہوئی۔ حق تعلیم اور ہر طبقہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں آندھرا پردیش کی حکومتیں ناکام رہیں۔ 1969 میں علحدہ تلنگانہ کی تحریک کا آغاز ہوا اور کئی نوجوانوں نے اپنی جان کی قربانی دی۔ چھ نکاتی فارمولہ وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی نے پیش کیا تھا تاکہ علاقہ کے ساتھ انصاف ہو۔ چھ نکاتی فارمولہ 1973 کے تحت مقامی امیدواروں کو تعلیمی سہولتوں اور داخلوں کے سلسلہ میں سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد میں ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ ریاست میں کمزور طبقات کیلئے تعلیمی سہولتوں میں اضافہ کیا۔ ر