وزیراعظم مودی کو ہٹانے والے بی جے پی کے اندر کوئی’’ 220کلب ‘‘ نہیں ہے ۔ گڈکری

,

   

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ اگلے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے اندر پارٹی کو 220سیٹوں پر روکنے جیسی کوئی طاقت کام نہیں کررہی ہے۔
نئی دہلی۔مرکزی روڈ اینڈ ٹرانسپور ٹ منسٹر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ اگلے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے اندر پارٹی کو 220سیٹوں پر روکنے کے لئے کوئی طاقت کام نہیں کررہی ہے ۔

لوک سبھا الیکشن کے بعد بدلے ہوئے حالات میں خود کو وزیراعظم کے عہدے کا دعویدار ہونے کی بات کو خارج کرتے ہوئے گڈکری نے کہاکہ پارٹی کے اندر کوئی ’’220کلب ‘‘ نہیں ہے ۔ یہ صرف میڈیاکی تیار کردہ مصالحہ ہے۔

ٹی او ائی کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں گڈکری نے ایسی کسی بھی تبصرے سے انکار کیا۔ غور طلب ہے کہ میڈیامیں ایسی رپورٹ آتی رہی ہیں کہ لوک سبھا الیکشن کے بعد اگر بی جے پی یا این ڈی اے اکثریت سے دور رہ جاتی ہے تو ایک مقبول چہرے کی شکل میں وزیراعظم کے عہدے کے لئے گڈکری کا نام پر غور ہوسکتا ہے۔

انہو ں نے بھروسہ دلایا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت کی بدولت ان کی پارٹی بھاری اکثریت سے دوبارہ حکومت کرے گی۔گڈکری سے جب پوچھا گیا کہ اکثر انہیں اتحاد میں شامل پارٹیوں اور سنگھ کے چاہتے لیڈر کہا جاتا ہے تو انہوں نے کہاکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ جس کو جو لکھنا ہے لکھتا رہے ۔

انہوں نے آگے کہا ان کی ایسی کوئی خواہش نہیں ہے او رنہ ہی وہ ایسا کوئی ڈھنڈورا پیٹتے ہیں۔ میں پارٹی کا کارکن ہوں اور مجھے اس بات کو لے کر اطمینان ہے کہ وزیراعظم مودی کیق یادت میں کئے گئے کاموں کی وجہہ سے بھاری اکثریت سے دوبارہ ہم اقتدار میں ائیں گے ۔ وزیراعظم کو لے کر کسی قسم کے تضاد کے حالات پید ا ہی نہیں ہونگے۔