وزیراعظم مودی کیخلاف قابل اعتراض تبصرہ،2 عہدیدار معطل

   

تھرواننتاپورم،: وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنا دو عہدیداروں کیلئے مصیبت بن گیا۔ دونوں کا تعلق کیرالا ہائیکورٹ سے ہے اور کیرالا کے چیف جسٹس اے جے دیسائی نے ہائیکورٹ کے دونوں ہی عہدیداروں کو فوری اثر سے معطل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم جمہوریہ تقریب کے دوران ایک اسٹیج شو میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کو غلط طریقے سے پیش کرنے کا اُن پر الزام ہے ۔