وزیراعظم مودی کی جیت کے لئے عوام سے اپیل‘ راجستھان گورنر کلیان سنگھ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ‘ انتخابی پینل نے مانا

,

   

راجستھان گورنر کلیان سنگھ نے پچھلے ہفتہ یہ علی گڑھ میں 23مارچ کے روز رپورٹرس کو یہ کہتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیاتھا کہ ہر کسی کو چاہئے کہ وہ مودی کو جیت دلائیں اوریہ ملک کے ضروری ہے

جئے پور۔انڈین ایکسپرس کو ملی جانکاری کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس بات کو مانا کے گورنر کلیان سنگھ کایہ تبصرہ کیا کہ نریندر مودی کا دوبارہ وزیراعظم کے طور پر انتخاب کیاجانا چاہئے ‘ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ( ایم سی سی ) ہے اور صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کویندر کو لکھا کہ وہ اس معاملے پر نوٹس لیں۔

پچھلے مرتبہ ایک ریاست کے گورنر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتی تھی جب90دہے میں جب گلشیر احمد جو اس وقت کے گورنر ہماچل پردیش تھے کو ای سی نے مدھیہ پردیش میں اپنے بیٹے سعید احمد کے لئے مہم چلانے پر ہٹادیاتھا۔

انہوں نے اپنا عہدے اس وقت چھوڑ دیاجب کمیشن نے اپنے بیٹے کی انتخابی مہم کے لئے سرکاری مشنری کے استعمال پر اعتراض جتایا تھا۔

مارچ23کے روز کلیان سنگھ نے علی گڑھ میں رپورٹ سے با ت کرتے ہوئے کہاکہ ہرکوئی مودی کی جیت چاہتا ہے اور یہ ملک کے لئے ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ ہم سبھی لوگ بی جے پی کے کارکن ہیں اور اس وجہہ سے ہم ضرور چاہیں گے کہ بی جے پی کی جیت ہو۔ سب چاہیں گے کہ ایک بار پھر مودی جی مرکز میں وزیراعظم بنیں۔ مودی کا وزیراعظم بننا ملک کے لئے نہایت ضروری ہے‘‘۔

انڈین ایکسپریس میں پہلی مرتبہ خبر شائع ہونے کے بعد چیف الکٹورل افیسر یوپی نے پچھلے ہفتہ رپورٹ طلب کی تھی۔ ای سی نے رپورٹ کی جانچ کے بعد یہ فیصلہ کیاکہ سنگھ کا ریمارکس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے