وزیراعظم نریندر مودی کی چیف سکریٹریز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس

   

حیدرآباد : وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستوں کے چیف سکریٹریز کے ساتھ پرگتی ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا ۔ مختلف ریلوے پراجکٹس ، ہائی وے پراجکٹس ، صنعتی راہداری اور پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پروگرامس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں سنگا ریڈی تا ناندیڑ قومی شاہراہ 161 پر 4 لائین سڑک کی تعمیر کی ستائش کی ۔ ریاستی حکومت نے پراجکٹس کے لئے اراضیات کے حصول میں نمایاں رول ادا کیا ہے ۔ مرکزی ٹرانسپورٹ سکریٹری اے گریدھر نے تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی ستائش کی۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کے علاوہ پرنسپل سکریٹری ٹرانسپورٹ سنیل شرما ، سکریٹری ہیلت رضوی اور دیگر عہدیدار شریک تھے ۔