ممبئی ۔9ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں بڑھتی آبادی کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا لیکن مہاراشٹرا کی ایک خاتون 20ویں بار بچے کو جنم دینے والی ہیں ۔ ڈاکٹروں نے آج بتایا کہ 38سالہ خاتون سات ماہ کی حاملہ ہے ۔ ضلع بیڑ سے تعلق رکھنے والی خاتون خانہ بدوش گوپال کمیونٹی سے ہے ۔ اس کے موجودہ طور پر 11بچے حیات ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق یہ حمل نارمل ہے۔