وشاکھاپٹنم سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے درگم چیرو میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

,

   

حیدرآباد۔ ایک24سالہ نوجوان نے اتوار کیروز مادھا پور کے درگم چیرو میں اتوار کے روز چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے۔ مذکورہ نوجوان کی شناخت شیخ بلال حسین کی حیثیت سے ہوئی ہے جس کا تعلق وشاکھاپٹنم سے تھا۔

دی ہندو کی رپورٹس کے بموجب‘ پولیس نے کہا ہے کہ حسین (24) نے نئے کیبل برج سے تالاب میں چھلانگ لگائی اور خودکشی کے ذریعہ اپنی جان دیدی ہے۔ جیسے ہی برج پر سے گذرنیوالوں نے چوکنا کیا‘ پولیس موقع پر پہنچی او رتالاب سے نعش نکالنے کاکام کیاہے۔

اس کی شناخت جیب سے ملی ادھار کارڈ کی کاپی سے کی گئی ہے۔ ا س کی جیب سے فلائٹ کا ایک ٹکٹ بھی دستیا ب ہوا ہے جو دیکھا تاہے کہ 18ڈسمبر کے روز وہ ویزاگ سے حیدرآباد آیاتھا۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ کوئی نوکری نہیں ملنے کی صورت میں وہ دلبرداشتہ ہوکر یہ اقدام اٹھایاہے۔ مادھا پور انسپکٹر پی رویندرا پرساد نے کہاکہ اس معاملے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلال کے والدین واقعہ کی جانکاری دینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے نعش کو عثمانیہ جنرل اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیاگیاہے۔