پولیس کے بموجب مرنے والو ں میں چار لوگ ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے تھے
مومن پیٹ۔ہفتہ کی صبح وقار ضلع میں پیش ائے سڑک حادثہ میں پانچ مسافرین جس میں سے چار ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے ہوئے ہلاک ہوگئے او ر پانچ لوگ شدید زخمی بتائیجارہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صبح کی اولین ساعتوں میں چاروں طرف علاقے میں کہر کے سبب دیکھائی نہ دینا حادثہ کی وجہہ ہوسکتا ہے۔
مومن پیٹ بلاک کے اجرا چتم پلی گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیاہے جہاں پر ایک اٹورکشہ زراعی مزدوروں کوکپاس کے کھیتوں میں کام کے لئے لے جانے کے مقصد سے سڑک کے کنارے انتظار کررہاتھا تاکہ مذکورہ گاؤں سے مزید لیبر اس میں سوار ہوسکیں۔مذکورہ ٹرک سنگاریڈی سے تانڈور کی طرف جارہا تھا‘ اسی وقت مخالف سمت سے مذکورہ آرٹی سی کی بس آگئے۔
چونکہ ٹرک کافی رفتار میں تھا اورسڑک کے کنارے کھڑے اٹور کشا پر کی نظر نہیں پڑی اور اس کورونڈالا۔اسی وقت میں مخالف سمت سے آرہی آرٹی سی بس بھی بے قابو ہوگئی اورٹرک میں جا گھسی جو مذکورہ اثر کی وجہہ سے الٹ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ”حادثہ کی وجہہ سے اٹو پوری طرح دب گیا۔ ایک ہی فیملی کے چار لوگ جنکی شناخت شانی بائی(55)‘ سندھیا(18)‘ نتن (15)اور سونابائی(15)جو اٹومیں سفر کررہے تھے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ایک نامعلوم عورت بھی قریب کے اسپتال منتقلی کے دوران فوت ہوگئی ہے۔
اسی اٹومیں سوار دیگر پانچ لوگ بھی زخمی ہوگئے اورپولیس موقع پر پہنچی اور مقامی گاؤں والو ں کی مدد سے انہیں سنگاریڈی گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا۔ ان میں سے تین لوگوں کی حالت نہایت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ مزیدتفصیلات کا انتظار ہے