وندے ماترم نہ پڑھنے پر مجلسی کونسلرس پر بی جے پی کونسلروں کا حملہ

,

   

میرٹھ میونسپل کارپوریشن کی حلف برداری تقریب میں ہنگامہ ، بی جے پی کونسلرس گرفتار

لکھنو :اتر پردیش کے میرٹھ میونسپل کارپوریشن کی حلف برداری تقریب میں وندے ماترم کے گیت کے احترام میں نشستوں سے اٹھ کر کھڑے نہ ہونے پر بی جے پی کے دو کونسلروں نے مجلسی قائدین پر حملہ کردیا۔ جس پر پولیس نے بی جے پی کے تین کونسلروں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور جھڑپ کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔اسٹیشن ہاؤس آفیسر یوگیندر سنگھ نے کہا کہ پولیس نے جمعہ کی رات مجلسی کونسلر کے شوہر دلشاد سیفی کی شکایت کی بنیاد پر بی جے پی کونسلروں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔تقریب کے دوران ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب مجلس کے کونسلروں نے وندے ماترم گانے سے انکار کردیا۔جس پر برہم بی جے پی کے کونسلروں نے دلشاد سیفی اور دیگر پر حملہ کردیا۔ پولیس عہدیداروں نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے ارکان کو الگ کیا اور حالات کو قابو میں کیا۔سیفی کی شکایت کے سلسلے میں، بی جے پی کے تین کونسلروں راجیو کالے، اتم سینی اور کویتا راہی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147 (فساد)، 323 (رضاکارانہ طور پر چوٹ پہنچانا)، 352 (حملہ یا مجرمانہ طاقت) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ سیول لائنز کے سرکل آفیسر اروند چورسیا نے بتایا کہ شکایت پر 506 (مجرمانہ دھمکی)۔ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور انھیں گرفتار کرلیا۔