وکرم مسری نے امارات میں دفاعی امور کی کمیٹی کے چیئرمین علی النعیمی سے ملاقات کی

   

نئی دہلی، 10 جون (یواین آئی): ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔متحدہ عرب امارات کے دورے پر گئے ہندوستانی سکریٹری خارجہ وکرم مسری نے منگل کے روزابوظہبی میں فیڈرل نیشنل کونسل کے دفاعی امور، داخلی و خارجی امور کی کمیٹی کے چیئرمین علی النعیمی سے ملاقات کی اور دہشت گردی سے لے کر پارلیمانی تعاون تک کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔علی النعیمی کو دہشت گردی کے خلاف اور عالمی امن کے حامی کے طور پر جانا جاتا ہے ۔سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے امارات کے ایک دیگروزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے بھی ملاقات کی۔