گوہاٹی۔ آسام کے با ر پیٹا ضلع میں پانچ دنوں تک پولیس تحویل میں رکھے گئے گجرات کے آزاد رکن اسمبلی جنگیش میوانی کی کے وکلاء نے کہاکہ جمعرات کے روز دلت جہدکار کی ضمانت کی مانگ پر جمعرات کے روز وہ سیشنس کورٹ میں عارضی پیش کریں گے۔
میوانی کے وکیل انگوشمانورانے کہاکہ وہ دیگر وکلاء کے ساتھ ملکر جمعرات کے روز ضلع سیشنس کورٹ میں ایک درخواست ضمانت پیش کریں گے۔
درایں اثناء کانگریس لیڈر نے چہارشنبہ کے روز اعلان کیاہے کہ وہ میوانی کی گرفتاری کے خلاف ایک احتجاجی دھرنا منظم کریں گے‘ جس نے اس سے سے قبل ریاست کے تمام اضلاعوں میں پراجکٹوں کے افتتاح کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کے آسام دورے کے موقع پر پارٹی کی باہر سے حمایت کرنے کااعلان کیاتھا۔
منگل کے روز میوانی کو بارپیٹا چیف جوڈیثرل مجسٹریٹ (سی جے ایم) نے پانچ دن کی پولیس تحویل میں دیدیا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم کے خلاف ایک ”قابل اعتراض‘ ٹوئٹ کے ضمن میں میوانی کی آبائی ریاست گجرات سے آسام پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرنے کے چھ دنوں بعد پیر کے روز کوکھراجار ضلع کے سی جے ایم کی عدالت نے انہیں ضمانت دی تھی‘ اس کے بعد ایک ”خاتون پولیس افیسر کے ساتھ گستاخی کے“ ایک اور معاملے میں دوبارہ آسام پولیس نے میوانی کو گرفتار کرلیاتھا
۔گجرات کے رکن اسمبلی کو ائی ٹی ایکٹ کے تحت آسام کے ایک بی جے پی لیڈر کی شکایت کے بعد گرفتار کرلیاگیاتھا۔