ویڈیو۔ بار ش نے اڈانی کے زیرانتظام احمد آباد ائیرپورٹ کو ”سمندری بندرگاہ“ میں تبدیل کردیا

,

   

احمد آباد ائیرپورٹ پر پانی جمع ہوجانے کی وجہہ سے مسافرین کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
بعض مسافرین جنھیں ان کی پروازیں پہنچنے کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ائیرپورٹ کے ویڈیوز کے ساتھ ٹوئٹر پر اپنے ساتھ پیش آنے والی مشکلات کا شیئر کیاہے۔

پانی جمع ہوجانے کے مسلئے کے سبب احمد آباد ائیرپورٹ کے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ ”بھاری بارش اور ائیرپورٹ کے اردگرد پانی جمع ہوجانے کی وجہہ سے ہم تمام مسافرین اپنے بالترتیب ائیرلائنس پر سفر سے پہلے جانچ کرلیں۔ مسافرین کو ائیرپورٹ کی سہولت میں پارکنگ سے بھی گریز کا مشورہ دیاگیاہے“۔

سوشیل میڈیاپر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانگریس کے قومی کوارڈینٹر دیپک کھتری نے ایک ویڈیو شیئر کیا اورلکھا کہ ”احمد آباد ائیرپورٹ کی یہ حالات ہے‘بی جے پی کے 28سالہ حکمرانی کے بعد گجرات۔ نریندرمودی کی یہ ماڈل ریاست ہے“

ایک اور صارف پونیت جونیجا نے ٹرمنل کا اویڈیوشیئر کیااور لکھا کہ ”یہ اڈانی کے زیرانتظام ائیرپورٹ‘ احمد آباد‘ گجرات ہے“

اڈانی ائیرپورٹس چھ ائیرپورٹس کا انتظام دیکھ رہے ہیں جس میں احمد آباد ائیرپورٹ شامل ہے۔اڈانی ائیرپورٹس جو اڈانی گروپ فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹر پرائزس لمٹیڈ(اے ای ایل) نے ہندوستان میں چھ ہوائی اڈوں کوجدید بناتے اورچلاتے کا مینڈیٹ حاصل کیاہے۔ جو احمدآباد‘ لکھنو‘ منگلورو‘ جئے پور‘ گوہاٹی اور تروینتھاپورم۔

کمپنی احمد آبا د میں واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے رعایتی معاہدے (سی اے)پر 7نومبر2020کو دستخط کئے۔

معاہدے کے مطابق‘ ہوائی اڈے پچاس سال تک تمام چھ ہوائی اڈوں کا انتظام دیکھیں گے او رانہیں فروغ دیں گے اور انہیں چلائیں گے۔


گجرات میں بارش
درایں اثناء بھاری بارش کے پیش نظر دو قومی شہرائیں جو کچ او رپوربندر سے گذرتی ہیں جو دس ریاستی شہراؤں سے منسلک ہیں گجرات حکومت نے بند کردئے ہیں۔

گجرات ریلیف کمشنر الوک پانڈے نے 736افراد کو محفوظ مقام کے لئے نکالنے کی تصدیق کی اس کے علاوہ ایک اندازے کے مطابق 358افراد کو کامیابی کے ساتھ بچانے کاکام بھی کیاگیاہے