ویڈیو۔ جے ایم ایم زیرقیادت اتحاد ی اراکین اسمبلی کی حیدرآباد آمد۔ ریسورٹ کے راستے پر

,

   

اے ائی سی سی تلنگانہ انچارج دیپا داس منشی اورتلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ منسٹر پونم پربھاکر نے اراکین اسمبلی کا استقبال کیا


حیدرآباد۔جھارکھنڈ میں جے ایم ایم کی زیرقیادت اتحادی حکومت کے اراکین اسمبلی جمعہ کے روز خصوصی طیارے کے ذریعہ حیدرآباد پہنچے‘وہاں پر اس بات کا خدشہ ہے کہ چمپائی سورین کی نئی تشکیل شدہ حکومت کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں مشکلات پیدا کرنے کے لئے بی جے پی ”خرید وفروخت“ کا حربہ استعمال کرسکتی ہے۔

دوپروازوں میں 40اراکین اسمبلی بیگم پیٹ ائیر پورٹ پہنچے۔ کانگریس ذرائع نے نے کہاکہ اے ائی سی سی تلنگانہ انچارج دیپا داس منشی اورتلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ منسٹر پونم پربھاکر نے اراکین اسمبلی کا استقبال کیا۔ بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ اراکین اسمبلی کو ایک ریسورٹ میں رکھا گیاہے

فوری اس بات کی جانکاری نہیں ملی ہے کہ اتحادی اراکین اسمبلی کا قیام کہاں پر ہے۔

اتحادی حکومت کے ایک سینئر لیڈر نے رانچی میں کہاکہ کانگریس کے زیر قیادت تلنگانہ کی درالحکومت حیدرآباد کو اراکین اسمبلی کی منتقلی کا فیصلہ لیاگیا ہے‘ کیونکہ اپوزیشن بی جے پی کی جانب سے انہیں ”خرید نے“ کی کوشش کا خدشہ ہے۔

مذکورہ سینئر لیڈر نے کہاکہ ”حکومت کو اکثریت ثابت کرنے کے لئے 10دنوں کا وقت دیاگیا ہے۔

اس وقت کے دوران بی جے پی کی جانب سے ہمارے اراکین اسمبلی سے رابطہ کرنے کی کوشش کا کوئی موقع ہم دینا نہیں چاہتے ہیں“۔

جے ایم ایم اتحادی حکومت نے جمعرات کے روز ایک ویڈیو جاری کیا جس میں 81ممبرس کی جھارکھنڈ اسمبلی میں 43اراکین اسمبلی کی حمایت دیکھائی گئی ہے۔