نئی دہلی : مرکز نے پیر کو سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا کہ لوگ کوویڈ ویکسین کی وجہ سے جابس اور راشن سے مبینہ طورپر محروم ہورہے ہیں ۔ بھوشن کا کہنا ہے کہ مختلف ریاستی حکومتوں نے ویکسین لگوانے کیلئے ترغیب کے طورپر علحدہ پالیسیاں اختیار کی ہوئی ہیں۔ بھوشن کی دلیل کو مسترد کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مرکز کی طرف سے بیان دیا کہ ویکسین نہ لگوانے کے سبب کسی کا بھی جاب ختم نہیں ہوا ہے ۔ عدالت نے بھوشن سے کہا کہ مرکز غلط فہمی دور کرے گا ۔