مظفر نگر ۔ 29 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر میں نامعلوم افراد نے ضلع کے وشوا ہندو پریشدکا رکن کی کار کو آگ لگادی۔ پولیس نے بتایا کہ شرپسندوں کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے ۔ یہ واقعہ 27 اکتوبر کی رات وی ایچ پی ضلع صدر اجیت گپتا کے مکان کے قریب پیش آیا۔ سرکل آفیسر ہریش بھدوریا نے بتایا کہ نیو منڈی پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ۔