انڈیا ٹوڈے گروپ میں آنے والے آج تک کے ایک صحافی کو نریندر مودی پر ٹوئٹ کرنے کی وجہہ سے برطرف کردیاگیاہے۔
شیام میرا سنگھ وہ فرد جو سوالات کے گھیرے میں ہے‘ نے مودی کوایک”بے شرم وزیراعظم“ قراردیاتھااور کہاکہ جو لوگ مودی کا احترام کرنے کا استفسار کررہے ہیں وہ پہلے ان سے کہاکہ وہ اس ائینی عہدے کا احترام کریں جو ان کے پاس ہے۔
ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے پیر کے روز سنگھ نے کمپنی اور ان کے درمیان میں ہوئی بات چیت‘ جس کی وجہہ سے انہیں اپنی نوکری گنوانی پڑی وہ مخصوص ٹوئٹس کے اسکرین شارٹس بھی پوسٹ کئے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”وزیراعظم مودی پر یہ دو ٹوئٹس لکھنے کی وجہہ سے (انڈیاٹوڈے گروپس) کے آج تک چیانل سے مجھے نکال دیاگیاہے“۔
برطرفی کے بعد دوبارہ بحالی پرکی خواہش کے عدم اظہار کے ساتھ سنگھ نے مزیدکہاکہ ”میں باربار اور دوبارہ یہی دہرانا چاہتاہوں ’جی ہاں!مودی ایک بے شرم وزیراعظم ہیں‘۔“
ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ کسی صحافی کو مودی یا موجودہ حکومت کے خلاف بولنے کی سزا ملی ہے۔
ملک بھر میں ان میں سے کئی صحافیوں کو وزیراعظم پر منفی تبصرے پوسٹ کرنے کی وجہہ سے ان کی تنظیم کے اندر کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔