ٹاٹا گروپ کے سوپر ایپ Tata Neu کا آج آغاز

   

نئی دہلی : ٹاٹا ڈیجیٹل کے میگا ایپ ’’ٹاٹانیوو‘‘ کے جمعرات 7 اپریل کو آغاز کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ نومبر 2021ء میں سرکاری طور پر اعلان کے بعد جاریہ انڈین پریمیئر لیگ کے دوران اس ایپ کو لانچ کیا جارہا ہے۔ ٹاٹا آئی پی ایل کا ٹائیٹل اسپانسر ہے ۔ نیوو کا مقصد مختلف ٹاٹا برانڈس کو یکساں پلیٹ فام پر لانا ہے، جن میں بگ باسکٹ ، کروما ، ایرایشیاء، ٹاٹا ون ایم جی، تاج ہوٹلس ، ٹاٹا پلے (سابقہ ٹاٹااسکائی) و دیگر شامل ہیں۔ پہلے سے موجود ایپس کے مقابل نیوو کی افادیت پر سب کی نظریں ہوں گی۔