ٹرمپ کوہٹانے کی مانگ پر مشتمل 25ویں ترمیمی قرارداد پر امریکی ایوان میں رائے دہی کی شروعات

,

   

واشنگٹن۔امریکی ایوان برائے نمائندگان نے اب 25ویں ترمیم کے تحت ٹرمپ کو ہٹانے والے قرارداد پر اب رائے دہی کررہی ہے‘ جو پچھلے ہفتہ یو ایس کاپیٹول میں پیش ائے تشدد کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیاہے۔

سی این این کے مطابق ایک ایسے وقت میں یہ بات سامنے ائی ائی ہے جب ایوان زیریں میں چہارشنبہ کے روز رپبلکن قانون سازوں کی حمایت کے ساتھ ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کو مواخذہ کرنے کے لئے ووٹ ڈالنے کی تیاری میں ہیں۔

پینس کی جانب سے پیر کے روزامریکہ ہاوز اسپیکر نینسنی پیلوسی کولکھے گئے مکتوب کے بعد سامنے ائی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونالڈٹرمپ کو ہٹانے کے متعلق 25ترمیم لانے کی پہل کو مسترد کریں گے۔


ٹرمپ کے وفاداروں اور یوایس کاپیٹول بل
ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیو ں کا ایک گروپ 6جنوری کے روز یوایس کاپیٹول عمارت میں گھس گیاتھا‘ پولیس کے ساتھ تصادم ہوا‘ جائیداد کو نقصان پہنچایاگیا‘ افتتاحی شہہ نشین کے اطراف اکناف محاصرہ کرلیاگیاتھا۔

ایک ایسے وقت میں یہ غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جب ٹرمپ نے اپنے حامیوں پر زوردیاتھا کہ ان کادعوی کیاہے کہ صدراتی الیکشن چوری کرلیاگیاہے۔

مذکورہ جانے والے صدر کو جب تک وہ اپنے دفتر سے باہر نہیں نکل جاتے تب تک تمام بڑے سوشیل نٹ ورکس انہیں بلاک کردیاگیاہے