نئی دہلی۔سٹی کے دھوالا کنواں علاقے میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر مذکورہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کرنے والے پولیس جوان کو گاڑی کی زد میں آنے کے بعد
بانٹ پر سوار کچھ میٹر تک گھسیٹ کر لے جانے والے کار سوار کے خلاف دہلی پولیس نے ایک ایف ائی آر درج کرلی ہے
پولیس کانسٹبل مہیپال سنگھ یادو کی شکایت پر ایک ایف آر درج کرلی گئی ہے‘ مذکورہ کانسٹبل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”فینسی نمبر پلیٹ“ کیح معاملے پر اس نے کار روکنے کی کوشش کی ہے۔
یادو نے اپنی شکایت میں کہا کہ”اکٹوبر2کے روز5:10بجے کے وقت‘ میں دھوالا کنواں روڈ پر کھڑا تھاجو تلک نگر کی طرف جاتی ہے جب میں نے دیکھا کہ ایک سفید کار تلک روڈ کی طرف ایک زگ زاگ اندازمیں جارہی ہے۔
اس کار کی نمبر پلیٹ بھی بہت فینسی تھی۔
میں نے کار روکنے کی کوشش کی۔
مذکورہ ڈرائیو ر نے پہلے کار کی رفتار دھیمی کی اور جب میں اس کے سامنے روکنے کے لئے آگیا تو اس نے رفتار بڑھادی۔
میں کار کے بانٹ پر گود گیا اور اپنی حفاظت کے لئے وائپرس پکڑ لئے‘
مگر ڈرائیور نے کار کی رفتار کم نہیں ہے اور مجھے نقصان پہنچانے کے لئے کار کی رفتار زگ زاگ کردی۔
کچھ فاصلے کے بعد جب میں کار سے نیچے گرا تو وہ موقع سے فرار ہوگیا“۔
واقعہ کے کچھ کیلومیٹر فاصلے پر پولیس اورپبلک کی مدد سے کار کو روک لیاگیا‘ اور ڈرائیور کی شناخت22سالہ شوبھم کی حیثیت سے ہوئی ہے جو اوم وہار‘ اتم نگر دہلی کا رہنے والا ہے۔
ساوتھ ویسٹ دہلی کے دہلی کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن میں 12اکٹوبر کے روز ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔