ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے گھر والوں کو اپنی تنخواہ کا ایک حصہ عطیہ دینے کا اراکین پارلیمنٹ پر ورون گاندھی کا زور

,

   

انہوں نے کہاکہ عوام کو غمزدہ خاندانوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہونا پڑیگا
نئی دہلی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے اتوار کے روزاپنے ساتھی اراکین پارلیمنٹ پر زوردیا کہ وہ اپنی تنخواہ کا ایک حصہ اڈیشہ ٹرین حادثہ کے متاثرین کے افراد خاندان کی مددکے لئے پیش کریں۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ پہلے انہیں مدد او رپھر انصاف ملنا چاہئے۔

اس آفات کو دل دہلادینے والی قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کو غمزدہ خاندانوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہونا پڑیگا۔

گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ”میری تمام ساتھی پارلیمنٹرین سے درخواست ہے کہ وہ سب آگے ائیں اور اپنی تنخواہ کی امداد غمزدہ خاندانوں کی مدد کے لئے پیش کریں“۔

ملک کے ہولنا ک ریلوے سانحوں میں سے ایک اڈیشہ ٹرین حادثہ میں کم ازکم261لوگوں کی موت اور 1000کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں