ٹی بی کی جانچ کے لیے رال کے نمونوں کو پہنچانے ڈرون کا 20 منٹ میں 50 کلو میٹر کا سفر

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : طبی خدمات فراہم کرنے میں ایم اہم پیشرفت میں یادادری بھونگیری ڈسٹرکٹ کے اڈہ گڈور منڈل میں واقع گٹو سنگارم میں پرائمری ہیلت سنٹر نے ٹی بی کے مشتبہ مریضوں کے رال کے نمونوں کو رامناپیٹ میں ایریا ہاسپٹل بھیجنے کے لیے ڈرون ٹکنالوجی سے استفادہ کیا ہے ۔ عہدیداروں کے مطابق کھانسی کی علامت کے افراد سے تقریبا 11 نمونے حاصل کرتے ہوئے انہیں ایریا ہاسپٹل پہنچایا گیا ۔ ڈرون نے صرف 20 منٹ میں تقریبا 55 کلو میٹر کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے ان نمونوں کو ان کی جانچ کے لیے ایریا ہاسپٹل پہنچایا ۔۔