نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی ڈائرکٹر پروفیسر تنوجا منوج نیسری نے کہا ہے کہ ملک سال 2025 تک ٹی بی کو ختم کرنے کی راہ پر گامزن ہے اور آیوروید اس میدان میں اہم رول ادا کرنے کے قابل ہے ۔نیسری نے جمعہ کو انسٹی ٹیوٹ میں لیٹنٹ تپ دق انفیکشن (ایل ٹی بی آئی) ٹی بی کے بارے میں ملک میں بیداری لانے اور آیوروید میں دستیاب اس کے کامیاب علاج کے بارے میں معلومات کو پھیلانے کے مقصد سے دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ٹی بی جیسی بیماری کے خلاف لڑائی میں عالمی قراردادوں کی طرف نئی توانائی ڈالے گا۔انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں ٹی بی کی معلومات، انتظام اور تشخیص کی سمت میں کافی عرصے سے کوششیں جاری ہیں اور اس میں کافی کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے ۔