پاسباں مل گئے کعبہ کو صنم خانہ سے! سی اے اے احتجاج میں اکھیلیش یادو کی دختر کی شرکت

,

   

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کی بیٹی ٹینا یادو نے سی اے اے کے خلاف نکالی گئی ریالی میں شرکت کرتی ہوئی نظر آئیں۔ یہ ریالی اترپردیش لکھنؤ میں کلاک ٹاور کے پاس منعقد کی گئی تھی۔ ٹینا یادونے دیگر خواتین کے ساتھ اس ریالی میں شرکت کی اور یہاں اپنا وقت گذارا اور خواتین کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ وہ اپنی ایک سہیلی کے ساتھ یہاں آئی تھی۔ ٹینا یادو ایک نوجوان و باصلاحیت لڑکی ہیں۔

YouTube video

ان میں اپنے والد اکھلیش یادو اور دادا ملائم سنگھ یادو کی طرح سوچنے سمجھنے اور سیاست سے اچھی طرح وقفیت حاصل ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ سابق چیف منسٹر و سربراہ ایس پی اکھلیش یادو کی نئی نسل اس طرح کے کاموں میں آگے آئی ہیں۔ واضح رہے کہ اکھیلش یادو نے بھی اس سیاہ قانون کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔