نئی دہلی: پانچ ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنروں نے آج یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو اپنی اسناد پیش کیں۔ صدر کے سیکریٹریٹ کے مطابق راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں پنامہ، گیانا، سوڈان، ڈنمارک اور فلسطین کے سفیروں اور ہائی کمشنروں نے صدر جمہوریہ کو اپنی اسناد پیش کیں۔ اپنی اسناد پیش کرنے والوں میں پناما کے سفیر الونسو کوریا میگوئل، گیانا کے ہائی کمشنر دھرما کمار سراج، سوڈان کے سفیر ڈاکٹر محمد عبداللہ علی ایلٹوم، ڈنمارک کے سفیر راسمس ابیلڈگارڈ کرسٹینسن اور فلسطینی سفیر عبداللہ محمد اے ۔ ابوشاویز شامل ہیں۔