پانی کی ٹینک میں گرنے سے کمسن لڑکی فوت

حیدرآباد۔/17 مارچ، ( سیاست نیوز) کلثوم پورہ کے علاقہ ٹولی مسجد کے قریب پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں پانی کی ٹینک میں گرنے کے نتیجہ میں سات سالہ کمسن لڑکی فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ندا بیگم جو محمد ظہیر اور صفیہ بیگم کی بیٹی تھی آج کھیل کے دوران ٹولی مسجد کے قریب واقع پانی کے ٹینک میں گرپڑی۔ پولیس کے بموجب محمد ظہیر اور صفیہ بیگم کے درمیان حالیہ دنوں نااتفاقی پیدا ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں بیوی نے اپنے تینوں بچوں کے ساتھ مستعد پورہ میں واقع اپنے میکے چلی گئی تھی۔ پانچ دن قبل ظہیر اپنی سات سالہ بیٹی ندا بیگم کو اپنے مکان واپس لے آیا۔ آج ظہیر دوپہر کے کھانے کے بعد محو خواب تھا کہ لڑکیکھیلتی ہوئی ٹولی مسجد کے قریب واقع واٹر ٹینک پہنچ گئی اور اتفاقی طور پر گر پڑی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT