پاکستانی خوش ہیں‘ ہندوستانیوں کے ساتھ بھائیوں سے جیسا سلوک کرتے ہیں۔ شراد پوار

,

   

ممبئی۔ ایک اہم متنازعہ بیان میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شراد پوار نے پاکستانی عوام کی تعریف کی اور برسراقتدار بی جے پی ”غلط جانکاری“ پھیلانے کاالزام عائد کیا۔

اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ پارٹی دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پوار نے کہاکہ ”لوگ یہاں پر کہہ رہے ہیں پاکستانیوں کوناانصافی کا سامنا ہے او روہ خوش نہیں ہے مگر یہ حقیقت کے بعید ہے۔ سیاسی فائدہ کے لئے اس طرح کے بیانات دئے جارہے ہیں‘

جو پاکستان کی حقیقی صورت حال کا جانے بغیر ہے“۔

اپنی منشاء کو درست ثابت کرتے ہوئے سابق وزیردفاع نے اشارہ دیاکہ انہوں نے کئی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیاہے اور ہمیشہ گرم جوشی کے ساتھ ان کااستقبال کیاگیا۔

پوار نے کہاکہ ”پاکستانیوں کا یہ ماننا ہے کہ اگر وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے ہندوستان نہیں جاسکتے تو کیا‘ وہ تمام ہندوستانیوں کے ساتھ اپنے رشتہ داروں جیسا سلوک کرتے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اسلام اورپاکستان کے نام پر لوگوں میں تفریق پیدا کرنے کے لئے برسراقتدار پارٹی کی جانب سے یہ کوشش کی جارہی ہے‘ اقلیتی طبقات کو نشانہ بنایاجارہا ہے مگر ملزمین کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔

پوار نے مسلم کمیونٹی سے آگے آنے اور ملک میں جو کچھ چل رہا ہے اس سے مقابلہ کرنے کی بات کہی کیونکہ ملک کی ترقی تمام طبقات میں آپسی بھائی چارے کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ پوار یہ حیرت انگیز تبصرہ مہارشٹرا اسمبلی الیکشن کے نقارہ ہے جس کے شور کا این سی پی کی ساتھی کانگریس اور برسراقتدا ر بی جے پی شیوسینا اتحاد فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے