پاکستان ـکے خلاف ہندوستان کی 89 رن سے جیت

,

   

بارش سے متاثرہ غیر دلچسپ مقابلہ ‘ ڈی ایل ایس طریقہ پر فیصلہ

مانچسٹر ۔ 16؍ جون ( سیاست ڈاٹ کام) برصغیر کے دو حریف ٹیموں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میں آئی سی سی ورلڈ کپ کا مانچسٹر میں اتوار کو کھیلا گیا میچ بارش نذر ہوگیا ۔ دلچسپی سے عاری اس میچ میں ڈی ایل ایس طریقہ کار کے مطابق ہندوستان نے پاکستان کو 89 رن سے شکست دے دی ۔ اس طرح ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہندوستان اپنے علاقائی حریف کے خلاف سات میچوں میں بھی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھا ۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورس میں پانچ وکٹس پر 336 رنز بنایا جس میں روہت شرما کے صرف 113 گیندوں میں بنائے گئے 140 رنزاور کپتان ویراٹ کوہلی کے 65 گیندوں میں بنائے گئے77 رنزشامل ہیں ۔ تاہم انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز سمجھاجانے والا یہ مقابلہ بارش کے سبب توقعات کے برخلاف دلچسپی سے عاری ثابت ہوا ۔کئی مرتبہ بارش کے سبب کھیل روک دیا گیا بالاخر ڈی ایل ایس طریقہ کار کے بنیاد پر ہار جیت کا فیصلہ کیا گیا اس وقت پاکستانی ٹیم 40 اوورس میں 6 وکٹس کے نقصان سے 212 رنز بنا چکی تھی ۔ پاکستان کے محمدعامر بہترین باولر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورس میں 47 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کیا۔ ہندوستان کے ‘ کلدیپ یادو نے بھی بہترین مظاہرہ کیا انہوںنے 9 اوورس میں 32 رنز دے کر دو وکٹس حاصل کیا ۔ ویراٹ کوہلی ونڈے انٹرنیشنل میچوںمیں اپنے 11,000 رن مکمل کرلیئے۔تاملناڈو کے وجئے شنکرورلڈ کپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے پہلے ہندوستانی باولربن گئے اور وہ بھی انہوں نے روایتی حریف ٹیم پاکستان کا وکٹ لیا ۔ جیسے ہی ہندوستان کی جیت کا اعلان ہوا ملک بھر میں جشن کا ماحول پیدا ہوگیا اور تمام بڑے شہروں میںآتش بازی کی گئی ‘ حیدرآباد میں بھی رات دیر گئے نوجوانوں نے جشن مناتے ہوئے آتش بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔