جموں ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستانی فوج نے جموں کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب دیہات میں بلا اشتعال فائرنگ اور شل باری کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ خط قبضہ پر تعینات ہندوستانی فوج جوابی کارروائی کی ۔ سندر بنس سیکٹر میں دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مارٹرس سے شل برسائے۔ ہندوستانی فوج نے فوری طور پر اس کا منہ توڑ جواب دیا ۔ پاکستان کی فائرنگ اور شلباری میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ پاکستان میں کیا نقصان ہوا، اس کی بھی مصدقہ اطلاع نہیں ہے۔