اسلام آباد۔ پاکستان میں ہفتہ کی نصف رات سے اس بات کی اطلاع ہے کہ بڑے پیمانے پر برقی مسدود ہوگئی ہے‘ جس کی وجہہ سے کئی شہر ڈاؤن کی خبر کے بموجب اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفاقت نے کہاکہ یہ برقی مسدودی کی وجہہ نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپاچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)نظام میں گڑبڑ ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”این ٹی ڈی سی نظام میں گڑبڑ ہوگئی ہے۔
تمام چیزیں نارمل ہونے کے لئے کچھ وقت لگے گا“۔ ڈاؤن نے جانکاری دی ہے کہ وزیراعظم شہباز گل کے خصوصی معاون نے کہاکہ مذکورہ وزیر توانائی عمر ایوب اور ان کی ساری ٹیم بریک ڈاؤن کے مسلئے پر کام کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ شہریوں کو حالت سے بہت جلد واقف کروایاجائے گا۔ اسی دوران کراچی‘ لاہور‘ اسلام آباد‘ ملتان‘ کاسور اور دیگر شہروں کے مکینوں نے سوشیل میڈیا پر اندھیرے کے مسلئے کو اجاگر کیاہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے کہنا ہے کہ ”بڑے شہروں بشمول کراچی‘ ملتان‘ لاہوراور اسلام آباد میں بلیک آؤٹ کی صورتحال“۔
اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ”سارے پاکستان میں آندھیرا‘ کوئی برقی نہیں‘ کوئی وجہہ نہیں معلوم مگر ہمیں بہت جلد معلوم ہوجائے گی“۔