پاکستان میں سکھوں کیلئے مقدس مقامات:عمران خان

دوبئی ۔ /10 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دوبئی کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سکھوں کیلئے کسی اور ملک میں ایسی سہولت نہیں ہوں گی جیسا کہ پاکستان میں ہے ۔ پاکستان میں سکھوں کیلئے مقدس مقامات ہیں ۔ گزشتہ سال نومبر میں عمران خان نے گردوارہ در بار صاحب سے مربوط کرنے والی ایک راہ داری کیلئے سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ پاکستان کے شہر کرتار پور میں سکھوں کے مقدس مقامات ہیں ۔ عمران خان ایک روزہ طویل دورہ پر یو اے ای پہونچے تھے ۔ نائب صدر اور وزیراعظم یو اے ای شیخ محمد بن راشد المخطوم کی دعوت پر انہوں نے یہاں عالمی سرکاری چوٹی کانفر نس میں شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT