پرائم ٹائم میں رویش کمار نے ”گہرے جھوٹ“ کا بی جے پی کس طرح استعمال کررہی ہے اس کا پردہ فاش کیا۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ روایش کمار نے ’پرائم ٹائم پروگرام‘ کے دوران بی جے پی کی جانب سے ڈیپ فیک”گہرے جھوٹ“ کا حالیہ دہلی اسمبلی الیکشن مہم میں استعمال کا پردہ فاش کیاہے
منوج تیواری کا ڈیپ فیک ویڈیو

شو کے دوران سینئر صحافی نے ایک ویڈیو دیکھا جس میں منوج تیواری مختلف زبان بول رہے ہیں۔

ڈیپ فیک ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ ویڈیو تیار کیاگیاہے

YouTube video

حالانکہ ویڈیو کااستعمال مثبت مہم کے لئے استعمال کیاگیاتھا‘ کیایہ پیڈ نیوز کے اس دور میں اب بھی مقابلہ کررہی دنیا میں اس طرح کی ٹکنالوجی کااستعمال لسانی طور پر ٹھیک ہے؟۔

مبینہ طور پر کہاجاتا ہے کہ امریکہ کے صدراتی انتخابات میں روس نے ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت میں اہم کردار ادا کیاتھا۔

ایسے حالات میں جب ترقی یافتہ ممالک فرضی خبروں کی نشاندہی میں ناکام ہوگئی ہیں‘ تو کیا ’ڈیپ فیک‘ جیسی ٹکنالوجی کا استعمال جائزہے جو انتخابات پر بڑی اثر انداز ہوسکتی ہے؟

سرچ رپورٹ
ایک تحقیق کے مطابق 96فیصد ڈیپ فیک ویڈیو کا مواد فحاشی پر مشتمل ہے جس کے ذریعہ خاتون ستاروں کونشانہ بنایاجارہا ہے

ڈیپ فیک آخر ہے کیا؟
یہاں پر اس بات کاذکر ضروری ہے کہ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ والا ہے ایپ ہے جو لوگوں کی وہ باتیں دیکھاتا ہے جو انہوں نے کبھی کہی ہی نہیں ہے جیسے فیس بک کی سی ای او مارک زوکربرگ اور امریکہ ہاوز اسپیکر نینسی پیلوسی کا حال ہی میں وائیرل

ہونے والا ویڈیو۔
قبل ازیں امریکی صدر برک اوباما بھی اس ’ڈیپ فیک‘ ٹکنالوجی کا شکار ہوئے ہیں