پربھاکر راؤ کو 20 جون تک عدالت میں پیش ہونے پولیس کی نوٹس

   

حیدرآباد ۔ 22۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے فون ٹیاپنگ اسکام مقدمہ میں پولیس نے تحقیقات میں شدت پیدا کردی ہے۔ مقدمہ کے اہم ملزم سابق انٹلیجنس چیف پربھاکر راؤ کے مکان پر نوٹس چسپاں کی گئیں اور 20 جون سے قبل حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی گئی ۔ نامپلی کورٹ کی ہدایت پر نوٹس جاری کی گئی ہے۔ پربھاکر راؤ ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں اور وہ ضمانت کا انتظار کر رہے ہیں۔ 20 جون تک حاضر عدالت نہ ہونے کی صورت میں انہیں قصوروار قرار دیا جائے گا۔ امریکہ میں علاج کے نام پر پربھاکر راؤ مقیم ہیں اور پولیس نے انہیں واپس طلب کرنے کی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔ بی آر ایس دور حکومت میں اہم شخصیتوں کے ٹیلی فونس ٹیاپ کئے گئے تھے جس کی جانچ کا اعلان کیا گیا۔ سابق حکومت میں پربھاکر اسٹیٹ انٹلیجنس بیورو کے سربراہ تھے۔1