پرتاپ سمہا کے خلاف ایف آئی آر

   

میسور: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے خلاف کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو ‘سوماری سدا’ (کاہل سدا) کہہ کر ان کی توہین کرنے پر سٹی پولس میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ہنومان جینتی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے تبصرے کے بعد کانگریس لیڈر بی جے وجئے کمار کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ پرتاپ سمہا اس بیان (سوماری سدا) سے اور اسی طرح کے بے بنیاد الزامات لگا کر اور وزیر اعلی سدارمیا پر ذات پات کی سیاست کا الزام عائد کرکے وزیر اعلیٰ کی شبیہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے شکایت میں کہا کہ سمہا نے اپنے بیان میں سدارمیا پر مختلف کمیونٹیز کے درمیان نفرت پھیلانے کے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔