’پرسار بھارتی نہیں، پرچار بھارتی!‘اپوزیشن کا الزام

,

   

ڈی ڈی نیوز کا لوگو زعفرانی ہونے پر سوالیہ نشان

نئی دہلی: دوردرشن کے تحت چلنے والا سرکاری چینل ڈی ڈی نیوز اپنے لوگو میں کی گئی تبدیلیوں کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کی زد میں ہے۔ دراصل، حال ہی میں ڈی ڈی نیوز نے اپنے نئے لوگو کی نقاب کشائی کی تھی۔ نئے لوگو کا رنگ روبی ریڈ سے بدل کر زعفرانی کر دیا گیا ہے۔ سرکاری چینل کو اس طرح بھگوا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔وہیں، براڈکاسٹر نے اسے محض بصری جمالیات میں تبدیلی قرار دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل تبدیلیوں کو لاگو کرنے کی ضرورت پر بھی سوال اٹھایا ہے۔دراصل منگل کی شام ڈی ڈی نیوز نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ اپنا نیا لوگو پوسٹ کیا تھا۔ چینل نے ایکس پر لکھا کہ اگرچہ ہمارے اقدار وہی ہیں، اب ہم ایک نئے اوتار میں دستیاب ہیں۔ خبروں کے ایسے سفر کے لیے تیار رہیں جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھا۔ بالکل نئے ڈی ڈی نیوز کا تجربہ کریں۔چینل نے مزید لکھا کہ ہمارے پاس یہ کہنے کی ہمت ہے کہ رفتار سے زیادہ درستگی، دعووں سے زیادہ حقائق، سنسنی خیزی سے زیادہ سچائی، کیونکہ اگر یہ ڈی ڈی نیوز پر ہے تو یہ سچ ہے! ڈی ڈی نیوز ۔ بھروسہ سچ کا۔