مودی حکومت کو تمام محاذوں پر شدیدتنقید کا نشانہ بنایا او رکہاکہ ائیڈیا آف انڈیا کو تباہی کے طرف اگر کسی بڑھایا ہے تو وہ مودی حکومت ہے۔
ان دنوں سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں ممتا زسماجی جہدکار اور سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن مودی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
پرشانت بھوشن اس ویڈیو میں کہہ رہے جو آکسفورڈیونین آف سوسائٹی میں دئے گئے لکچرر پرمشتمل ہے کہ مودی حکومت نے ہندوستان کی معیشت کو پوری طرح تباہ کردیا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہورہے ہیں۔
انہوں نے مودی حکومت کے بڑے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حکومت نے جس طرح کے بھی اقدامات اٹھائے ہیں ان میں زیادہ تر فیصلے سونچ وفکر سے خالی ہیں۔
انہوں نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے قوانین کو ہندوستان کی معیشت پر ایک بڑا کارضرب قراردیا اورکہاکہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے بھگوان گنیش کی پہلی پلاسٹک سرجری اور مہابھارت میں ٹسٹ ٹیوب بے بی جیسے باتوں کو پھیلارہے ہیں۔
پرشانت بھوشن نے بالاکوٹ فضائیہ حملے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ بادلوں کی وجہہ سے رڈرار میں نہیں آنے کی بات وزیراعظم مودی کرتے ہیں اور ائیر فورس کی منشاء کے خلاف انہیں جاکر بالاکوٹ میں فضائیہ حملہ کرنے پر زوردیا۔
انہوں نے کہاکہ ہجومی تشدد نہ صرف اقلیتوں اور مسلمانوں کے خلاف جاری ہے بلکہ عام ہندوستانیوں کو بھی سوشیل میڈیا پر ہجومی تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ کے چار سینئر ججوں کا بھی حوالہ دیا اور اڈیٹر جنرل کی رافائیل پر رپورٹ کا بھی تذکرہ کیا او رکہاکہ حکومت دستور اداروں کی اہمیت اور ان کے اثر کو کم کرتے ہوئے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کاکام کررہی ہے۔