پرشانت کشور کا ’جن سوراج‘2025بہار اسمبلی انتخابات میں 75ای بی سی امیدوار وں کی کریگا حمایت

,

   

کشور کا دعوی ہے کہ ای بی سی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ریاست میں برسراقتدار پارٹیوں نے ہمیشہ استحصال کیاہے۔


پٹنہ۔ سیاسی حکمت عملی کار سے سرگرم سیاست داں بننے والے پرشانت کشور نے کہاکہ ان کی تنظیم ’جن سوراج‘ بہار کے 2025اسمبلی انتخابات میں انتہائی پسماندہ طبقات (ای بی سی) کے زمرے سے تعلق رکھنے والے کم ازکم 75امیدواروں کوبہار اسمبلی انتخابات میں ایک پلیٹ فارم سے میدان میں اتار کر ان کی حمایت کریگی۔

کشور کا دعوی ہے کہ ای بی سی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ریاست میں برسراقتدار پارٹیوں نے ہمیشہ استحصال کیاہے۔

سماجی لیڈر کارپوری ٹھاکر کی 24جنوری کو منائی جانی والے یوم پیدائش کے پیش نظر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”بہار میں 2025میں اسمبلی انتخابات ہیں‘ آپ دیکھیں گے ای بی سی زمرے سے کم ازکم 25امیدوار ایک پلیٹ فارم سے پہلے مرتبہ مقابلہ کریں گے“۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم اپنی طاقت ان کے پیچھے لگائیں گے۔

ریاست مں یاس کمیٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا برسراقتدار پارٹیوں نے ہمیشہ استحصال کیاہے۔

بہار میں سیاسی جماعتوں نے ان کی ترقی او ربہتری کے لئے کبھی نہیں سونچا“۔

کشور نے 2022میں شروع کی گئی جن سوراج مہم کو سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے کے اعلان کو روک دیاہے۔

کشور نے یہ بھی کہاکہ ’جن سوراج‘ اس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کو مسابقتی امتحانات کے لئے معاشی مدد بھی کریگی۔

کشور نے کہاکہ”ہر سال جن سوراج ای بی سی کے کم ازکم 500اسٹوڈنٹس کا انتخاب کریگی‘ ہر ضلع میں 10سے 15اس مقصد کے لئے اور ہر قسم کی امداد کی فراہمی کے لئے“۔

بہار میں نتیش کمار کی حکومت کی جانب سے کرائے گئے ذات پات کے سروے کی رپورٹ کے مطابق 13.07کروڑ کی آبادی میں بہار میں 63فیصد لوگ دیگر پسماندہ طبقات(او بی سی) اور انتہائی پسماندہ طبقات(ای بی سی)زمرے میں ہیں۔