پرچہ جات کے افشاء پر گورنر کا سخت نوٹ،48 گھنٹے میں رپورٹ طلب

   

حیدرآباد۔/14 مارچ، ( سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تقررات سے متعلق امتحانات کے پرچہ جات کے افشاء کا سختی سے نوٹ لیا ہے۔ گورنر کی ہدایت پر راج بھون کی جانب سے سکریٹری تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو مکتوب روانہ کیا گیا۔ مکتوب میں پرچوں کے افشاء معاملہ کی جامع تحقیقات اور تفصیلی رپورٹ روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ مستقبل میں ہونے والے امتحانات کے بہتر انعقاد اور پرچہ جات کے افشاء کو روکنے کے اقدامات کے سلسلہ میں رپورٹ طلب کی گئی ہے تاکہ مستقبل میں مستحق امیدواروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ گورنر نے پرچہ جات کے افشاء میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ گورنر کے دفتر نے پبلک سرویس کمیشن سے اندرون 48 گھنٹے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ر