نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ پرینکا نے کہا کہ وہ اتر پردیش پہنچنے کیلئے بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں، لیکن بیماری کی وجہ سے مجھے آج ہی ہاسپٹل میں داخل ہونا پڑا۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ میں جیسے ہی بہتر محسوس کروں گی ، اس سفر میں شامل ہو جاؤں گی۔ تب تک میں چندولی۔بنارس پہنچنے والے تمام یاتریوں، میرے ساتھیوں اور اتر پردیش کے پیارے بھائی بہنوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں، جو پوری جستجو سے یاترا کی تیاری کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز یہ یاترا ساسارام میں تھی۔ اس کے بعد راہول گاندھی کی یاترا موہنیا کے راستے چندولی میں داخل ہوگی۔