پوشیدہ خزانہ کے متلاشی نے بیوی کو 50 دن فاقہ کرایا

٭ ایک عورت کو مبینہ طور پر جسمانی اذیت اور ذہنی کرب میں مبتلا کرتے ہوئے خود اُس کے شوہر اور سسرالی رشتے داروں نے تقریباً 50 یوم تک عملاً فاقہ کشی پر مجبور کیا یا پھر اسے زندہ رکھنے کیلئے بہت معمولی مقدار میں غذا دی جاتی رہی۔ یہ واقعہ مہاراشٹرا کے شیگاؤں میں پیش آیا۔ جب عورت کے مائیکے میں اطلاع پہنچی تو اُس کے والد نے پہنچ کر اُسے مصیبت سے بچایا۔ ایک خودساختہ سادھو نے ملزمین کو کہہ دیا تھا کہ وہ اس طرح کا عمل کریں تو خفیہ خزانہ ڈھونڈ سکتے ہیں۔ شوہر اور اُس کے مکان والوں کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT