پولیس نے گوگل ڈاٹا کا غیرقانونی استعمال کرتے ہوئے مجھے گرفتار کیا، چور کا دعویٰ

   

واشنگٹن ۔ /24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں سارقوں کا پتہ چلانے کیلئے پولیس عصری ٹکنالوجی کا استعمال کررہی ہے لیکن ورجینیا کے ایک سارق نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے گوگل ڈاٹا کا غیرقانونی استعمال کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا ہے ۔ 24 سالہ سارق اوکیلو چیٹیرے نے امریکہ کی ایک بینک سے 195,000 ڈالر (1.4 کروڑ روپئے) کی رقم کا سرقہ کیا تھا ۔ اس سارق نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ اسے گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے ایک خانگی ڈاٹا تک رسائی حاصل کرتے ہوئے قانون توڑا ہے ۔ اس علاقہ میں رہنے والے تمام سیل فونس سے گوگل کے لوکیشن ڈاٹا کو حاصل کیا اور ملزم کو گرفتار کیا ۔