پوٹن پرقاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کا انکشاف

   

کیف : یوکرین کے انٹیلی جنس ڈائریکٹر بودانوف کیریلو نے دعویٰ کیا ہیکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن دو ماہ قبل یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے وسط میں قاتلانہ حملے میں بال بال بچے تھے۔ یوکرین کے اخبار یوکرائنسکا پراودا نے پیر کو ایک رپورٹ شائع کی جس میں وضاحت کی کہ قفقاز کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے افراد جہاں آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا اور جنوبی روس کے کچھ حصوں کے لوگ رہتے ہیں نے صدر پوٹن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ بوڈانوف نے کہا کہ ماسکو کی جانب سے قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کا اعلان نہیں کیا گیا تھا تاکہ نازک وقت میں روسی عوام کے حوصلے متاثر نہ ہوں۔ تاہم ایک روسی اخبار نے قاتلانہ حملے کے فوراً بعد کہا تھا کہ پوتین ایک جنازے میں اپنا نیوکلیئر بیگ لیکر جا رہے تھے۔ ایک ایسا بیگ جو ریموٹ حملہ کر سکتا ہے جس سے ان کے کسی بھی لمحے قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر ہوتا ہے۔