نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں ملے جلے رجحان کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 96.72روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا۔تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔