نئی دہلی: تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان، جمعہ کو گھریلو سطح پرپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 34ویں دن مستحکم رہیں۔ آج دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی 89.62 روپے فی لیٹر ہے ، جب کہ ممبئی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے ۔