نئی دہلی ۔ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان، ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتوں کو لگاتار 49ویں دن بھی مستحکم رکھا گیا۔ جمعرات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی تھی۔ تیل کی مارکیٹنگ کی بڑی بڑی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے ، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے ۔