پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 84 ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کی طرف بڑھنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 84 ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔ دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویٹ کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد نئی دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً 8 روپے سستا ہو گیا۔