پٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی : بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب ہونے کے باوجود ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔سنگاپور میں آج صبح یو ایس کروڈ 1.87 فیصد اضافے کے ساتھ 97.57 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ 101.16 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہے ۔